• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171297

    عنوان: کیا تورات، زبور اور انجیل اپنی معلومات كے لیے پڑھنا درست ہے؟

    سوال: مجھے پوچھنا تھا کہ (۱) کیا میں تورات، زبور اور انجیل اپنی معلومات کے لیے انٹرنیٹ شے ڈاون لوڈ کرکے پڑھ سکتا ہوں؟یہ میں نے صرف اپنے معلومات کے لئے پڑھنی ہے تاکہ مجھے پتہ چل سکے کہ قرآن مجید سے پہلے نازل ہونے والے مقدس کتابوں میں کیا لکھا ہے ؟ (۲) ا و ر دوسری بات قرآن پاک کی تفسیر وغیرہ کو ہم موبائل میں اسٹال کر کے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 171297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:884-81T/sd=11/1440

     (۱) جی نہیں ! آپ توریت، زبور وغیرہ ہرگز ڈاوٴن لوڈ نہ کریں، قرآن کریم پڑھیں، قرآن کریم نازل ہونے کے بعد پچھلی کتابیں منسوخ ہوگئی ہیں، نیز یہ کتابیں تحریف شدہ ہیں، ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے توریت پڑھنے کی اجازت چاہی تھی، اس پر حضور ﷺ کا چہرہ انور غصہ کی وجہ سے متغیر ہوگیا تھا۔

    عن جَابِرٍ: (أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَتَی رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنُسْخَةٍ مِنَ التَّوْرَاةِ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذِہِ نُسْخَةٌ مِنَ التَّوْرَاةِ فَسَکَتَ فَجَعَلَ یقْرَأ وَوجہ رَسُول اللہ یَتَغَیَّرُ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ ثَکِلَتْکَ الثَّوَاکِلُ مَا تَرَی مَا بِوَجْہِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ عُمَرُ إِلَی وَجْہِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعُوذُ بِاللَّہ من غضب اللہ وَغَضب رَسُولہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَسلم رَضِینَا بِاللَّہِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْ بَدَا لَکُمْ مُوسَی فَاتَّبَعْتُمُوہُ وَتَرَکْتُمُونِی لَضَلَلْتُمْ عَنْ سَوَاءِ السَّبِیلِ وَلَوْ کَانَ حَیًّا وَأَدْرَکَ نُبُوَّتِی لَاتَّبَعَنِی۔ قال الملا علی القاری : (مِنَ التَّوْرَاةِ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذِہِ نُسْخَةٌ مِنَ التَّوْرَاةِ) أَیْ: فَہَلْ تَأْذَنُ لَنَا أَنْ نُطَالِعَ فِیہَا لِنَطَّلِعَ عَلَی مَا فِیہَا مِنْ أَخْبَارِ الْأُمَمِ وَشَرَائِعِ مُوسَی عَلَیْہِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ، (وَوَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ - صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - یَتَغَیَّرُ) : مِنْ أَثَرِ الْغَضَبِ۔ ( مشکاة المصابیح مع مرقاة المفاتیح، رقم : ۱۹۴)

    (۲) قرآن کریم کی معتبر تفسیر جیسے معارف القرآن آپ موبائل میں پڑھ سکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند