• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10028

    عنوان:

    تین دن، چالیس دن یا چار ماہ تبلیغی جماعت میں جانا؟ (۲)دو کتابیں یعنی فضائل اعمال اور صدقات مصنفہ شیخ مولانا محمد زکریا رحمة اللہ علیہ، کی معتبریت کے بارے میں؟ کیوں کہ میں نے کچھ علماء اور اسکالر سے سنا ہے جیسے ذاکر نائک وغیرہ اس کتاب پر تنقید کرتے ہیں۔ (۳)ٹی وی پر اسلامی چینل کا دیکھنا جیسے پیس ٹی وی، کیو ٹی وی وغیرہ خاص طور پر نعت وغیرہ سننا اور سوال و جواب کی معتبریت کے بارے میں؟ (۴)اگرکوئی شخص کسی ٹرسٹ وغیرہ سے غلط اطلاع دے کرکے کچھ پیسہ حاصل کرتا ہے تو کیسا ہے؟ اگر یہ پیسہ حلال نہیں ہے تو اس سے کیسے توبہ کریں گے؟ (۵)دو یا چاررکعت والی نماز میں امام کے پیچھے مقتدی کو سورہ فاتحہ دوسری سورت کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    سوال:

    مفتی صاحب برائے کرم درج ذیل سوالوں کے جوابات عنایت فرماویں۔(۱)تین دن، چالیس دن یا چار ماہ تبلیغی جماعت میں جانا؟ (۲)دو کتابیں یعنی فضائل اعمال اور صدقات مصنفہ شیخ مولانا محمد زکریا رحمة اللہ علیہ، کی معتبریت کے بارے میں؟ کیوں کہ میں نے کچھ علماء اور اسکالر سے سنا ہے جیسے ذاکر نائک وغیرہ اس کتاب پر تنقید کرتے ہیں۔ (۳)ٹی وی پر اسلامی چینل کا دیکھنا جیسے پیس ٹی وی، کیو ٹی وی وغیرہ خاص طور پر نعت وغیرہ سننا اور سوال و جواب کی معتبریت کے بارے میں؟ (۴)اگرکوئی شخص کسی ٹرسٹ وغیرہ سے غلط اطلاع دے کرکے کچھ پیسہ حاصل کرتا ہے تو کیسا ہے؟ اگر یہ پیسہ حلال نہیں ہے تو اس سے کیسے توبہ کریں گے؟ (۵)دو یا چاررکعت والی نماز میں امام کے پیچھے مقتدی کو سورہ فاتحہ دوسری سورت کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 10028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 30/62/ ھ

     

    (۱) یہ نظام اور اُس کے تحت وقت لگانا شرعاً درست ہے۔

    (۲) دونوں کتابیں ثقہ علمائے کرام کے نزدیک معتبر ہیں، ذاکر نائک یا اس قماش کے لوگوں کا تنقید کرنا دلائل شرع سے ناواقفیت پر مبنی ہے۔

    (۳) شر ہونے والے امور کو تفصیل سے لکھتے تو ان کے معتبر ہونے یا نہ ہونے کا حکم لکھا جاسکتا تھا تاہم اسلامیات کو مذکور فی السوٴال چینلوں پر دیکھنا دکھانا مفاسد سے خالی نہیں، اہل باطل کی دجل اور تلبیس کی آمیزش بکثرت نشر ہوتی رہتی ہے اور ان خرابیوں کا جو کچھ تأثر بسا اوقات دیکھنے والوں پر ہوتا ہے اس کے ازالہ کا کوئی موٴثر ذریعہ نہیں ہوتا جس کا نتیجہ عامة بہت خراب ہوتا ہے، اس لیے ان چینلوں سے اجتناب میں ہی عافیت ہے۔

    (۴) لیا ہوا پیسہ واپس کردے اور دو رکعت صلاة التوبہ پڑھ کر سچی پکی توبہ کرے آئندہ غلط کام سے بچنے کا اللہ پاک سے عہد کرے۔

    (۵) سورہٴ فاتحہ یا دوسری سورت پڑھنے کی صورتِ مسئولہ میں ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند