• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35600

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے۳ ذی الحجہ ۳۱/ اکتوبر رات کے ۳:۳۰ بجے ایک خواب دیکھا جس ک درر سے میری آنکھ کھلی... خواب کچھ یوں تھا ک ایک پرانا گھر ہے ور اس میں ایک چھوٹا کمرہ ( یہ پرانا گھر ہمارا پرانا مکان ہے، جسے بیچ کر ہم اب فلت میں شفٹ ہوگے ہیں ۶ سال پہلے) جہاں میری عی نے مجھے ور میری باقی دونو بہنوں کو جانے سے منا کیا ہوتا ہے.. میں ور میری بہیں غلطی سے آدھی رات کو جب پورا چند ہوتا ہے ور لغت نہیں ہوتی صحن میں نکل جاتی ہیں.. وہاں کمرے میں ہماری تی کچھ عجیب عمل کر رہی ہوتی ہیں جسے دیکھ ک ہمارے ذہین میں کلے جادو کا تسوور آتا ہے.. ور ہم در ک بھگ کر واپس آجاتی ہیں. جب عی کو بتاتے ہیں تو وہ بوہوت غصّہ کرتی ہیں ک منا کرنے ک باوجود وہاں کیوں گیئں تھیں. ور ہمارے ذہین میں تسوور ہے ک جیسے ان بڑی عی کی ۲ بیٹیوں کا جوانی میں ہی انتقال ہوگیا تھا تھا بیماری کا وجہہ سے اور انکی شادیاں بھی نہیں ہوئی تھیں تو یہ بڑی عی اسی کا بدلہ لے رہی ہیں.. مفتی صاحب اصل مسلہ یہ ہے ک ہم ۲ بہنیں ایک کی امر ۳۲ سال اور دوسری کی امر ۳۰ سال ہے. شادیوں میں رکاوٹ ہے. شادی نہیں ہو پا رہی. کیا اس خواب میں کوئی اشارہ ہے؟ بڑے مہربانی رہنمائی فرمیں.

    جواب نمبر: 35600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1867=1867-12/1432 خواب کوئی شرعی حجت نہیں ہے، اس کی وجہ سے کسی پر بلاثبوت شرعی بدگمانی جائز نہیں، کالے جادو کا تصور صحیح نہیں ہے، رشتہ جب مقدر ہوگا ان شاء اللہ طے ہوجائے گا اور تقدیرات الٰہیہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، اس پر ایمان ویقین مضبوط رکھیں، اور روزانہ ”یَا لَطِیْفُ وَجَامِعُ“ کا وظیفہ ۱۰۰/ مرتبہ سونے سے پہلے پڑھ لیا کریں اور نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند