• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171360

    عنوان: خواب میں مسجدالاقصی كا گنبد ٹوٹا ہوا دیكھنا

    سوال: میں نے ۱۵-۱۴ روزپہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں دیکھا کہ مسجدالاقصی کا گبند ٹوٹا ہوا ہے اورمیں اس کی چوہدی میں ایک قبر جیسا کچھ ہے جس کے اندر ہم تابوت سکینہ اور حضرت موسی کا عصا ڈھونڈ رہے ہیں لیکن وہ ملا نہیں دو سرے کا ملا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 171360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1272-1111/L=11/1440

    خواب میں فتن کے ظہور کی طرف اشارہ ہے ،آپ اعمالِ صالحہ کی طرف رغبت کریں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے ایمان خطرہ میں پڑجائے ،ان شاء اللہ اس سے آپ کو بیحد فائدہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند