• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5490

    عنوان:

    کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ?علیہ السلام? کہنا صحیح ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟ اور اگر نہیں تو کیوں؟

    سوال:

    کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ?علیہ السلام? کہنا صحیح ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟ اور اگر نہیں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 5490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 158=158/ ب

     

    حضرت علی یا حضرت حسین کو مستقلاً علیہ السلام کہنا تو صحیح نہیں، اس لیے کہ علیہ السلام اللہ کے معصوم بندے حضرات انبیاء و رسل اسی طرح فرشتوں کے لیے مختص ہے، البتہ انبیائے کرام کے تارع کرکے کہ اصلاً تو انبیائے کرام کے لیے علیہ السلام کہا جائے، پھر ان کے بعد تبعاً حضرت علی یا حضرت حسین وغیرہ کے لیے استعمال ہو تو مضائقہ نہیں، شامی میں ہے: وکذا لا یصلی أحد علی أحد أي استقلالاً، أما تبعًا کقولہ: اللھم صلی علی محمد وعلی آلہ وأصحابہ، جاز خانیة والمراد غیر الملائکةں أما ھم فیجوز علیھم استقلالاً (شامي: زکریا ج۹ ص۵۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند