• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158608

    عنوان: ایک درہم کتنے گرام چاندی کے برابر ہوتا ہے اور ایک دینار کتنے گرام سونے کے برابرے ہوتا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! میں نے سنا ہے ہ درہم (چاندی کے سکے) کو کہتے ہیں اور دینا (سونے کے سکے) کو کہتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ ایک درہم کتنے گرام چاندی کے برابر ہوتا ہے اور ایک دینار کتنے گرام سونے کے برابرے ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 158608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 603-491/B=5/1439

    آپ نے جو سنا ہے وہ صحیح ہے اور ایک درہم کا وزن 3 گرام 61 ملی گرام اور 8 میکرو ملی گرام چاندی ہے۔ اور ایک دینار کا وزن 4 گرام 374 ملی گرام سونا ہوتا ہے۔ (الاوزان المحمودہ: ص70)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند