• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37634

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے کل رات ایک خواب دیکھا کہ میں مسجد میں ہوں ۔ اور میری ایک کمیٹی رنگ (Ring)کھو جاتی ہے ، پھر مل جاتی ہے ، گھرآنے کے بعد پھر کھو جاتی ہے اور مل جاتی ہے، اور میں اپنے انگلی میں پہن رکھا تھا ۔ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 37634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 588-589/M=4/1433 خواب میں اشارہ ہے کہ آپ کی مراد ان شاء اللہ پوری ہوگی، نقصان سے حفاظت اور تنگی و پریشانی کے بعد فراخی نصیب ہوگی، پوری زندگی اتباع سنت کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند