• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39256

    عنوان: خواب میں لاوارث بچہ گود لینا

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ۱ بہت خوبصورت اور پیارا مگر لاوارث بچہ جو پیدا ہی ہوا ہے گود لیا ہے، میں اس کا نام 'محمّد عباد رکھ رہی ہوں اور ایک بزرگ عورت سی مشورہ کرتی ہوں وہ بھی نام پسند کرتی ہیں۔ پھر دیکھا کہ وو چھوٹے سے بچے میری گھر کے کاموں میں مدد کروا رہے ہیں، میرے شوہر بھی بہت خوش ہیں۔(ویسے میرے اپنے ۲ جوان بیٹے ہیں ماشا اللہ)، خواب کی تعبیر بتا دیجیے،جزاک اللہ خیر۔

    جواب نمبر: 39256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 887-532L=7/1433 غالباً آپ کے دل میں نیک لڑکے کی خواہش رہتی ہے، خواب میں اسی کو دکھایا گیا ہے، آپ اگر اس عمر میں پہنچ چکی ہیں کہ اب آپ ماں نہیں بن سکتیں تو کسی لڑکے کو گود لے کر ہی اس کو دینی تعلیم دلوائیں اور بزرگوں کی خدمت اور تبلیغی جماعت میں بھی اس کو بھجوائیں تاکہ وہ صالح بھی بن جائے، اگر آپ ایسا کرلیتی ہیں تو ان شاء اللہ آپ کو آپ کی نیت کے مطابق اجر ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند