• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608666

    عنوان: نئے فارغ علماء کن کتابوں کا مطالعہ کریں

    سوال:

    سوال : میری فراغت کے دو سال ہوے ہیں میں ایک بڑا کتب خانہ تیار کرنا چہتا ھوں مجھے مشورہ دیں ۱) تفسیر میں تفسیر ابن کثیر یا تفسیر مظہری ۲) علوم القرآن کی جامع کتاب بتایں ۳) صحیح البخاری و مسلم کی شروحات نصر الباری یا کشف الباری اور شرح نووی یا تحفتہ المنعم شرح صحیح مسلم ۴) مشکاة کی شرح مظاہر الحق یا مرقاة المفاتیح ۵) عقائد اسلام کے متعلق مکمل و مدلل کوء کتاب بتائیں ۶) فرقہ باطلہ کے متعلق کچھ کتابیں ۷) روز مرہ مسائل کی جامع اور مستند کتاب بتائیں ۸) عربی اور اردو ادب کی چند کتابیں ۹)سیرت النبی کی جامع اور مستند کتاب سیرة مصطفیٰ کے علاوہ ۰۱) تاریخ اسلام کے متعلق کچھ کتابیں البدایہ والنہایہ کے علاوہ ۱۱) عربی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے چند کتابیں ۲۱)سیرة صحابہ میں الاصابہ فی تمییز الصحابہ یا اسد الغابہ فی معرفة الصحابہ ۳۱)فقہ حنفی تاریخ تعرف اور اختلافات کے جوابات کی مدلل کتابیں بتایں ۴۱) اردو فتویٰ کی بہترین اور اہم کتابین بتایں ۵۱) جامع ترمذی کی کوء بہترین شرح بتا دیں اور کچھ کتابیں جو مجھے مطالعہ کے لئے اہم ہون وہ بہی بتادیں۔

    جواب نمبر: 608666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 656-85T/B=05/1443

     

    *تفسیر میں تفسیر ابن کثیر عربی دیکھیں، یہ سب سے معتبر اور شاندار تفسیر ہے۔ اور اُردو میں معارف القرآن محمد شفیع صاحب کی دیکھیں۔ اور الإتقان للسیوطي۔

    *بخاری کی شرح میں فتح الباری عربی، لامع الدراری اور الابواب والتراجم شیح زکریا کی دیکھیں۔ اور اُردو میں کشف الباری مفتی ادریس صاحب بنگلہ دیشی کی دیکھیں۔ اور مسلم کی شرح میں اس کا حاشیہ نووی کافی اور وزنی ہے۔ اور علامہ شبیر احمد عثمانی کی فتح الملہم عربی دیکھیں۔

    *مشکاة کی شرح کے لیے مرقاة ملاعلی قاری کی کافی ہے۔ اُردو میں مظاہر حق بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    *عقائد اسلام میں شرح عقائد النسفی، عقیدة الطحاوی، شرح فقہ الاکبر، اکفار الملحدین، علامہ انور شاہ کشمیری کی دیکھیں۔

    *رد بدعات میں مقامع الحدید (محمد حنیف رہبر)، مولانا منظور نعمانی کی فیصلہ کن مناظرہ، مولانا سرفراز خاں صاحب کی لکھی ہوئی کتابیں (ازالة الریب عن عقیدة علم الغیب، آنکھوں کی ٹھنڈک، نور و بشر) نیز ڈاکٹر علامہ خالد محمود صاحب کی مطالعہٴ بریلویت، اور غیر مقلدین کے رد میں مولانا محمد امین صفدر کی کتاب ”تجلیات صفدر“ اور ”فتوحاتِ صفدر“ وغیرہ۔

    *سیرت نبوی پر مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کی سیرة المصطفیٰ (مکمل)، اور عربی میں السیرة الحلبیة، رحمة للعالمین، موٴلف: قاضی سلیمان سلمان منصور پوری، اور عربی میں ”الشفاء للقاضي عیاض“۔

    *سیرت صحابہ میں ”الاصابة“ اور أسد الغابہ“ دونوں رکھیں، اور اُردو میں ”سیرة الصحابة“ ط: دار المصنفین اعظم گڑھ، اس کی متعدد جلدیں ہیں، وہ رکھیں۔

    *فقہ حنفی کی تاریخ و تدوین کے سلسلے میں علامہ زاہد کوثری رحمہ اللہ کی کتاب ”فقہ أہل العراق وحدیثہم“ دیکھیں۔ اور اسی طرح ”مفتاح کنوز السنة“ دیکھیں۔ نیز ”المذہب الحنفي“ (مکمل) مطالعہ کے لیے مفید ہے۔

    *عربی ادب کے سلسلے میں شیخ علی طنطاوی کی کتاب ”رجال من التاریخ“ اور ”قصص من التاریخ“ نیز ”صور من حیاة الصحابة“ اور ”صُوَرٌ من حیاة التابعین“ کا مطالعہ مفید رہے گا۔

    *اُردو فتاوی میں فتاوی دارالعلوم دیوبند، فتاوی محمودیہ، امداد الفتاوی، امداد الاحکام، آپ کے مسائل اور ان کا حل، فتاوی رحیمیہ، کفایت المفتی، اور فتاوی دارالعلوم زکریا، فتاوی حبیبیہ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند