• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152835

    عنوان: ممتاز المحدث کی تعریف کیا ہے ؟

    سوال: جی میرا سوال یہ ہے کہ ممتاز المحدث کی تعریف کیا ہے ؟ اور کس کو کہتے ہیں؟ ممتاز المحدث ہونے میں کیا کیا شرئط ہیں؟

    جواب نمبر: 152835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1316-1231/B=12/1438

    علم حدیث کے ۶۰/ ساٹھ علوم ہیں اور ہرعلم پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں، ان علوم میں جس قدر جس نے کتابیں پڑھیں اور یاد کی ہوں گی حافظہ بھی اس کا بے حد قوی ہو، حدیث کے رجال کا ماہر بھی ہو تمام راویوں کے حالات بچپن سے لے کر وفات تک یاد ہوں یا ان پر ید طولیٰ رکھتا ہو تو وہ ممتاز المحدث کہنے کا حق دار بن سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند