• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603008

    عنوان: ایک خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور میرے استاذ محترم میرے گھر کے قریب ...

    سوال:

    کئی دنوں پہلے میں نے دن کے وقت ایک خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور میرے استاذ محترم میرے گھر کے قریب آکر مجھے آواز دے کر بلایا اور ان کے ہاتھ میں گوشت کا پیالہ تھا وہ گوشت دے رہے تھے تبھی ایک غیر مسلم عورت آتی ہے تو میرے استاذ اس پیالہ سے مجھے گوشت کے بجائے دودھ نکال کر دیتے ہیں اور جب میرے استاذ مجھے پیالہ سے دودھ دیتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ ان کے ساتھ ایک داڈھی والا شخص بھی ہے ۔ مجھے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ میرے خواب کی تعبیر بتا دیں اور میرے لئے دعا ضرور کریں۔

    جواب نمبر: 603008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 614-412/B=06/1442

     اس خواب میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے استاذ سے علمی نفع پہونچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند