• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168273

    عنوان: واٹس اَیپ میں قرآن کریم آیات اور ان کا ترجمہ شیئر کرنا

    سوال: کیا ہم واٹس ایپ کے کسی گروپ میں قرآن کی آیت اور اس کا ترجمہ شیئر کرسکتے ہیں ؟ وہاں لوگ منع بھی کرتے ہیں کہ یاں نہ شیئر کریں یا گروپ کام کا ہے ، لیکن ہم پھر بھی شیئر کردیتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 575-509/H=05/1440

    جب کچھ لوگ منع کر دیتے ہیں تو ان کی طرف کیوں شیئر کرتے ہیں اِس میں بہت سی خرابیاں ہیں۔

    اول یہ کہ شیئر کرنے میں قرآن کریم کی آیات کی بے ادبی کا اندیشہ ہے۔ دوسرے معلوم نہیں کس کا کیا ہوا ترجمہ شیئر کر دیا جائے آج کل بہت سے اہل باطل کے تراجم بھی چھپ رہے ہیں۔ تیسرے یہ کہ جن لوگوں کے پاس وہ ترجمہ پہنچے گا چونکہ خود ہی اس کو پڑھیں گے اور خود ہی سمجھیں گے، کسی ماہر تفسیر عالم کے توسط کے بغیر معلوم نہیں کیا کیا سمجھ بیٹھیں گے؟ چوتھے یہ کہ گروپ بناکر بہت سی چیزوں کے شیئرکرنے کرانے کا مشغلہ آج کل عامةً عبث اور فضول باتوں کے انداز پر لوگ اختیار کرتے ہیں اور اس کے لئے قرآن شریف کی آیات اور اس کا ترجمہ استعمال کرنا بے ادابی ہے اس لئے ان جیسے مفاسد کی وجہ سے کلمات طیبات کو شیئر کرنے سے اجتناب چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند