• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 30420

    عنوان: اگر قرض پر رقم زیادہ لی جائے تو وہ جائز ہے یا نہیں؟(یعنی ایک چیز نقد 100/ روپئے قرض پر 150/ روپئے دیتاہے تو یہ جائز ہے یا نہیں) براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: اگر قرض پر رقم زیادہ لی جائے تو وہ جائز ہے یا نہیں؟(یعنی ایک چیز نقد 100/ روپئے قرض پر 150/ روپئے دیتاہے تو یہ جائز ہے یا نہیں) براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):385=385-3/1432

    اگر منشا سوال یہ ہے کہ بائع کوئی سامان نقد ۱۰۰/ روپئے میں بیچتا ہے اور وہی چیز ادھار ۱۵۰ روپئے میں دیتا ہے تو نقد کم قیمت میں فروخت کرنا اور ادھار زیادہ قیمت پر دینا شرعاً کیسا ہے تو جواب یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے، بشرطیکہ معاملہ کرتے وقت گول مول اور مبہم طور پر نہ ہو بلکہ صاف طریقے پر معاملہ اور ثمن طے ہوجائے۔ اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو وضاحت فرماکر دوبارہ استفتاء کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند