• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 15003

    عنوان:

    جناب میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک سونے کی انگوٹھی ملی، میں نے وہاں پر موجود دکاندار سے کہا کہ مجھے کسی کی کوئی چیز ملی ہے اگر آپ کے پاس کوئی ڈھونڈھتا ہوا آئے تو مجھے بتانا۔کئی دن گزر جانے پر بھی اس سونے کی انگوٹھی کو لینے کوئی نہیں آیا۔ اب اس سونے کی انگوٹھی پر کس کا حق بنتا ہے، کیا میں اس کو بیچ کر کسی غریب کو پیسہ دے دوں یہ سمجھ کر کہ یہ ثواب جاریہ ہے،کیا ایسا کرنا چوری میں شمار ہوگا؟ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1710=1376/ھ

    یہ چوری میں شمار نہیں بلکہ حکم یہی ہے کہ اگر مالک تک پہنچانے اور اس کی تلاش سے مایوسی ہوگئی ہے تو اس کو بیچ کر یا انگوٹھی ہی کو غرباء فقراء مساکین کو دیدیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند