معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 608126
نامعلوم رقم اکاؤنٹ میں آجائے تو کیا کریں؟
سوال : حضرت میرا سوال یہ ہے کہ بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں کہیں سے رقم آ جائے ، نہ تو وہ بینک کی طرف سے ہو نہ ہی کسی جاننے والے نے بھیجی ہو، کافی دن انتظار بھی کیا جائے تا کہ اگر غلطی سے کسی نے بھیج دی ہو تو وہ اپسی کے لیے رابطہ کر لے ..لیکن نہ تو بینک رابطہ کرے نہ ہی کو ئی بھیجنے والا رابطہ کرے .بینک کے کسی آدمی سے بھی دریافت نہ کیا جا سکتا ہو کہ وہ شک میں آ کراکاؤنٹ ہولڈر کی سادگی کی وجہ سے خو د ہی تقاضا نہ کرنے لگ جائے کہ یہ رقم میری ہے ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل کر دو، (کہ بے ایمانی معا شرے میں عام ہے )ایسی صورت وہ رقم کہاں کہاں استعمال کی جا سکتی ہے شرعی طور پراپنی ضروریات یا بیوی بچوں پر خرچ کی جا سکتی ہے ؟ بینواتوجروا
جواب نمبر: 60812617-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 567-457/B=05/1443
ایک سال تک انتظار کرلیجئے، اس کے بعد اگر پتہ نہ چل سکے تو جس کی طرف سے رقم آئی ہے اس کی طرف سے غریبوں اور محتاجوں پر صدقہ کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
ایک سرکاری ملازم ہوں اور دس سال تک نوکری کی۔ جوکچھ میں نے کمایا تھا میں نے اپنے
والد کو د ے دیا تھا۔ میرے نام پر کوئی مکان نہیں ہے۔ میں نے اپنے والد کو تقریباً
چھ لاکھ روپیہ نقد دیا ہے۔ میری شادی کے دس سال بعد تمام علاج کے باوجود بھی میرے
کوئی اولاد نہیں ہے۔ اب میرے والد، میری بہن اور اس کا شوہر مجھ کو ، میری بیوی کو
اور میرے ساس سسر کو گالی دیتے ہیں۔میرے والد صاحب نے مجھ کو دو مرتبہ پراپرٹی سے
کوئی حصہ نہ دینے کی دھمکی دی ہے جس کو انھوں نے اوپر مذکور پیسہ سے خریدا ہے اور
آبائی مکان سے۔ اکثر وہ مجھ کو دوسری شادی کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، جو کہ
سرکاری قانون کے مطابق جائز نہیں ہے۔ میرے نام پر حتی کہ ایک کمرہ کا بھی مکان
نہیں ہے۔ اس بنیاد پر وہ مجھ کو گالی دیتے ہیں جس کی وجہ سے میں ذہنی طور پر مایوس
ہوں اورذہنی ٹینشن کی وجہ سے اکثر بیمار پڑ جاتا ہوں۔برائے کرم مجھ کو درج ذیل پر
فتوی عنایت فرماویں: (۱)کیا
والد کو اپنے بچوں کو گالی دینے کا حق ہے؟ (۲)وہ ہمیشہ مجھ سے زیادہ
سے زیادہ زمین خریدنے کو کہتے ہیں جیسے کہ بائیس لاکھ کا آم کا باغ، جس کو میں
اپنی آمدنی سے نہیں خرید سکتاہوں۔ کیا ان کو اس کا حق ہے؟ ان کا یہ ماننا ہے کہ
میرے پاس رشوت کی رقم ہوتی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے پاس رشوت کی رقم نہیں
ہے؟....
کیا مجبوری کی صورت میں ہم میڈیکل بیمہ کرواسکتے ہیں؟
مفتی صاحب اصلاح فرمائیں سب کا بھلا ہوگا
ان شاء اللہ ۔ (۱)میں
نے گھر کی تعمیر کا کام شروع کیا اورپیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کام آدھے پر روک دیا۔
میرے بھائی نے مجھ سے کہا کہ میں اپنے پیسوں سے گھر مکمل کراتا ہوں اس کے بعد
کرایہ پر دوں گا مثلا پانچ چھ ہزار تک کرایہ میں لوں گا جب تک کے آپ میرے پیسے نہ
لوٹادو(دنوں کی مدت کی کوئی قید نہیں جب بھی سہولت ہو)۔ کیا بھائی پر وہ کرایہ
حلال ہے،کیا ایسا کر سکتے ہیں (رقم کوئی بھی متعین نہیں کی ہے)؟
میرے ماموں کا بس حادثہ میں انتقال ہوگیا، حکومت نے حادثہ میں جاں بحق لوگوں کو گیارہ لاکھ رپئے دینے کا وعدہ کیاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ رقم کس کے حصہ میں جائے گی؟ میرے ماموں کی ایک ماں، تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
2361 مناظر