• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 20966

    عنوان:

    مدارس میں جو لوگ چندہ کرتے ہیں اور پچاس فیصد اجرت لیتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    مدارس میں جو لوگ چندہ کرتے ہیں اور پچاس فیصد اجرت لیتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 20966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 517=373-4/1431

     

    کمیشن پر چندہ کرنا اجارہٴ فاسدہ ہے، پس جائز نہیں۔ اور پچاس فیصد میں ایک خرابی اور بھی ہے کہ متعارف اجرت سے زاید ہونے کی وجہ سے مدرسہ کے حق میں یہ غبن فاحش ہے، جس کا اختیار مہتمم مدرسہ کو نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند