معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 600737
میں نے بیٹی کا نام عائلین رکھا تھا جس کے معنی چاند کے گرد روشنی کے ہیں ترکی زبان میں بتائیں کیا ہی نام صحیح ہے بدل کے رکھنے کے لیے ہم مندرجہ ذیل نام۔سوچ رہے ہیں حورعین،ضحی،فارعا۔ میری بیٹی 10 محرم۔کو پیدا ہوئی ہے ۔
جواب نمبر: 600737
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:220-166/L=3/1442
ترکی زبان سے ہم واقف نہیں ؛تاہم اگر اس کے وہی معنی ہیں جو سوال میں مذکور ہے تو اس نام کے رکھنے کی گنجائش ہے ؛البتہ چونکہ ہمارے دیار میں اس طرح کے نام رکھنے کا عرف نہیں ہے ؛اس لیے مناسب ہے کہ اس نام کو تبدیل کرکے ازواج مطہرات ،بنات طاہرات ،صحابیات یا دیگر عورتوں کے ناموں کے مطابق کوئی نام رکھدیں یہ بہتر ہوگا احادیث میں عمدہ نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے ،اگر آپ ان ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہتے ہیں جن کے بارے میں آپ سوچ رہے ہیں تو ان میں سے ”ضحی “نام رکھدیں ۔اس کے علاوہ حور عین یا فارعانام رکھنا مناسب نہیں ۔
وفی الفتاوی التسمیة باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - ولا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولی أن لا یفعل کذا فی المحیط․ (الفتاوی الہندیة 5/ 362)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند