• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 28690

    عنوان: عبد اللہ کے پاس کسی نے مکان گروی رکھا تو کیا عبد اللہ اس مکان میں رہ سکتاہے؟ اگر عبد اللہ کے رہنے کے لیے جواز کی کوئی شکل ہوتو براہ کرم، واضح فرمائیں۔ 

    سوال: عبد اللہ کے پاس کسی نے مکان گروی رکھا تو کیا عبد اللہ اس مکان میں رہ سکتاہے؟ اگر عبد اللہ کے رہنے کے لیے جواز کی کوئی شکل ہوتو براہ کرم، واضح فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 28690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 79=79-1/1432

    اگر عبد اللہ سے کسی نے قرض لے کر اپنا مکان اس کے پاس گروی رکھا ہے تو عبد اللہ کے لیے اس مکان مرہون میں رہنا درست نہیں، شئ مرہون سے انتفاع سود میں داخل ہے، جواز کی صورت یہ ہے کہ کرایہ کا معاملہ کرلے جتنا کرایہ عرف میں اس مکان کا بنتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند