• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 4417

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں مکانات کے کرایہ میں زر ضمانت لینے کا رواج ہے۔ ایک شخص 100000 زر ضمانت جمع کرتا ہے تو مکان کا کرایہ کم ہوتا ہے، جو مالک مکان مکان خالی کرتے وقت واپس دے گا۔ اگر زر ضمانت نہ دیا جائے تو کرایہ زیادہ رہتا ہے۔ کیا زر ضمانت جمع کرکے کم کرایہ میں مکان لے سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 580=623/ ل

    مروجہ زرضمانت کی حیثیت قرض کی ہے لہذا زرضمانت کی وجہ سے کرایہ کم دینا قرض دے کر نفع حاصل کرنا ہوا جوسود ہے اورسود شرعاً حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند