• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 62706

    عنوان: قسطوں پر خرید وفروخت

    سوال: ایک آدمی قسطوں کا کاروبار کرتا ہے . مثلا اگر ایک چیز کی مارکیٹ میں قیمت 28000 ہے تو آپ نے اس کو ایڈوانس میں 5000 دئیے ہے اب باقی 23000 ہزار روپے بچ جائیں گے .ان 23000 روپے پر وہ 15 ٪ منافع مانگتا ہے یعنی آپ نے اس کو 25300 دینے ہوں گے جو کہ عام طور پہ 8 مہینوں کی مدت طے کیا جاتا ہے .کیا اس طرح قسطوں پہ لین دین جائز ہے . رہنمائی فرما دے .ایڈوانس رقم اس کو آپ جتنا چاہے دے سکتے ہو وہ کل رقم سے ایڈوانس منفی خر کے بقایہ رقم پر 15٪ منافع لیتا ہے . جبکہ قسط میں تاخیر ہونے پر کوئی جرمانہ یعنی اضافی رقم نہیں مانگتا ہے ۔

    جواب نمبر: 62706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 221-256/Sn=3/1437-U قسطوں پر خرید وفروخت کی مذکور فی السوال جائز نہیں ہے، اس کا مباح طریقہ یہ ہے کہ مذکور فی السوال شخص سامان کی اصل قیمت اور ادھار فروخت کرنے کی بنا پر جو کچھ منافع رکھنا چاہتا ہے سب کو جوڑکر ابتدائے عقد ہی میں ایک ”متعین قیمت“ طے کردے، اس میں سے جو کچھ نقد دینا طے ہو خریدار اتنی قیمت نقد ادا کرے اور مابقیہ قیمت قسطوں میں ادا کرے۔ شرح المجلہ میں ہے: البیع مع تأجیل ا لثمن وتقسیطہ صحیح یلزم أن تکون المدّة معلومة في البیع بالتأجیل والتقسیط (شرح المجلة، ۱/ ۱۲۵، المادة: ۲۴۵، ۲۴۶) نیز دیکھیں : اسلام اور جدید معاشی مسائل: (۳/ ۹۲ تا ۹۵، ط: فیصل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند