• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 610312

    عنوان:

    چوری كا سامان پكاكر كھانا / چوری كی بجلی سے كھانا پكانا

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: کہ(۱) چرائے ہوئے سامان کو پکانے کے بعد اس کا کھانا حرام ہے یا نہیں؟ (٢) اسی طرح چوری کی بجلی پر بنایاہواکھانا کیسا ہے ؟ حرام ہے یا نہیں ؟برائے مہربانی باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 610312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 855-662/D=08/1443

     (1)              چوری كا مال كھانا مطلقاً حرام ہے چاہے پكانے سے پہلے ہو یا پكانے كے بعد۔

    (2)              چوری كی بجلی سے كھانا پكانا مكروہ اور ناجائز ہے اس سے احتراز كرنا چاہئے۔ (مستفاد از امداد الفتاوی: 4/147‏، زكریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند