• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2218

    عنوان:

    پارٹنر شپ (مشارکت) میں تجارت کرنے کے کیا اصول ہیں؟

    سوال:

    پارٹنر شپ (مشارکت) میں تجارت کرنے کے کیا اصول ہیں؟

    جواب نمبر: 2218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 893/د=857/د

     

    (الف) پارٹنرشپ کی ایک قسم مضاربت ہے جس میں ایک شخص کا پیسہ ہوتا ہے اور دوسرے کی محنت، اس کے صحیح ہونے کی چند شرطیں ہیں:

    (۱) جو رقم اس کام میں لگانی ہے وہ مضارب کے حوالہ کردی جائے۔

    (۲) نفع میں شرکت کا معاملہ صاف طے ہو، مثلاً دونوں آدھا آدھا نفع لیں گے یا رب المال دو تہائی لے گا اور مضارب کو ایک تہائی ملے گا۔ رقم کی مقدار متعین کرکے طے کرنا درست نہیں ہے؛ مثلاً میں ہرماہ ایک ہزار نفع لوں گا باقی دوسرا لے گا۔

    (۳) نفع نہیں ہوا بلکہ اصل مال میں سے کچھ گھٹ کیا تو رب المال کی پونجی میں سے کم ہوگا۔

    اس کے علاوہ کاروبار کرنے کے وقت اور سوالات یا شبہات پیدا ہوں تو انھیں صاف طور پر لکھ کر معلوم کرلینا چاہیے۔

    (ب) پارٹنر شپ کی دوسری شکل شرکت ہے اس میں نفع اور نقصان دونوں میں شریک ہونے کی شرط پر جو معاملہ آپس میں طے کرلیا جائے، درست ہے، خواہ پونجی دونوں کی لگے اور عمل بھی دونوں کریں یا ایک کی صرف پونجی ہو اوردوسرا پونجی اور عمل کے ذریعہ شریک ہو پھر پونجی اور عمل میں کمی زیادتی کی شرط کرکے طے کرنا بھی درست ہے جو طریقہ آپ تجویز کریں اس کی تفصیل لکھ کر حکم اور مشروہ حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند