• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 179782

    عنوان:

    دکان داروں کا اپنی دکان یا کرایہ کی دوکان کی مقررہ حدود کے علاوہ آگے کی جگہ پر دن بھر اپنا سامان رکھ کر کاروبار کرنا

    سوال:

    دکان داروں کا اپنی دکان یا کرایہ کی دوکان کی مقررہ حدود کے علاوہ آگے کی جگہ پر دن بھر اپنا سامان رکھ کر کاروبار کرنا کیسا ہے ؟ کیا شرعی طور پر وہ کمائی حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 179782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-16/L=1/1442

     اگر اس کی وجہ سے لوگوں کو حرج اور تنگی لاحق نہ ہوتی ہو تو اس کی گنجائش ہے اور آمدنی بھی حلال ہے ۔ سئل أبو القاسم عمن أراد أن یتخذ طریقا فی ملکہ فی سکة غیر نافذة بحاجة لہ قال ینظر القاضی فیہ إن لم یکن فیہ ضرر بأصحاب السکة واستوثق ذلک الباب حتی یصیر کالجدار لم یمنعہ کذا فی الحاوی للفتاوی․ (الفتاوی الہندیة 5/ 370)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند