• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 21692

    عنوان:

    مسئلہ۱: زید نےقرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے ،اس نے رمضان میں ایک جگہ قرآن سنا ،ختم قرآن کے موقع پر زید کو پانچ سو روپیہ دیا گیا اس کے بارے میں چند سوالات عرض ہیں: ا: کیا یہ پیسے زید کے لئے حلال ہیں؟ ۲: اگر حرام ہیں تو زید نے وہ پیسے لینے کےکچھ عرصہ بعد کسی شخص کے ادھار مانگنے پر اسے قرض میں یہ پانچ سو روپیہ بھی ملا کر دے دیا ،کیا زید کو یہ پانچ سو روپیہ قرض دینے کا گناہ ہوگا؟ ۳: زید نے چونکہ مذکورہ شخص کو چودہ سو روپیہ قرض دیا تھا اس لئے اس شخص کے واپس کیے ہوئے پیسوں میں سے ہی زید کو پانچ سو روپیہ الگ کرنا ہوگا یا اپنے پاس موجود مال میں سے (حرام سے بچنے کی نیت سے)پانچ سو روپیہ الگ کر سکتاہے چاہے ابھی قرض واپس نہ کیا گیا ہو؟ ۴: اس رقم کا کیا کیا جائے؟کیا اسے بلا نیت ثواب صدقہ کیا جائے یا اس کا کوئی اور حکم ہے؟اگر بلا نیت ثواب صدقہ کیا جا سکتا ہے تو کیا یہ صدقہ مسجد یا مدرسہ کو دیا جا سکتا ہے...؟؟؟ 

    سوال:

    مسئلہ۱: زید نےقرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے ،اس نے رمضان میں ایک جگہ قرآن سنا ،ختم قرآن کے موقع پر زید کو پانچ سو روپیہ دیا گیا اس کے بارے میں چند سوالات عرض ہیں: ا: کیا یہ پیسے زید کے لئے حلال ہیں؟ ۲: اگر حرام ہیں تو زید نے وہ پیسے لینے کےکچھ عرصہ بعد کسی شخص کے ادھار مانگنے پر اسے قرض میں یہ پانچ سو روپیہ بھی ملا کر دے دیا ،کیا زید کو یہ پانچ سو روپیہ قرض دینے کا گناہ ہوگا؟ ۳: زید نے چونکہ مذکورہ شخص کو چودہ سو روپیہ قرض دیا تھا اس لئے اس شخص کے واپس کیے ہوئے پیسوں میں سے ہی زید کو پانچ سو روپیہ الگ کرنا ہوگا یا اپنے پاس موجود مال میں سے (حرام سے بچنے کی نیت سے)پانچ سو روپیہ الگ کر سکتاہے چاہے ابھی قرض واپس نہ کیا گیا ہو؟ ۴: اس رقم کا کیا کیا جائے؟کیا اسے بلا نیت ثواب صدقہ کیا جائے یا اس کا کوئی اور حکم ہے؟اگر بلا نیت ثواب صدقہ کیا جا سکتا ہے تو کیا یہ صدقہ مسجد یا مدرسہ کو دیا جا سکتا ہے؟ ----------------------------- مسئلہ۲: رمضان ہی کے مہینہ میں ایک گھر والوں نے مشکلات کے حل کے لئے گٹھلیوں پر سورۃ اخلاص اور بعض دوسرے اذکار کا ورد کر وایا،اور ختم ہونے پر ہر شخص کو ڈیڑھ سو روپیہ دیا گیا کیا یہ روپیہ استعمال کرنا حلا ل ہے؟اگر حرام ہے تو کیا اسے بلا نیت ثواب صدقہ کیا جائے یا اس کا کوئی اور حکم ہے؟ ----------------------------- مسئلہ۳: بعض جگہوں پر مشکلات کے حل کے لئے قرآن کریم یا کچھ دوسرے اذکار پڑھوائے جاتے ہیں اور اس کے بعد کھانا پیش کیا جاتا ہے کیا یہ کھانا کھا لینا گناہ تو نہیں ہے؟اور اگر ان جگہوں سے پانی پیا جائےیا کسی بھی طرح استعمال کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 21692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 606=487-5/1431

     

    (۱) حلال نہیں۔

    (۲) قرض دینے کا گناہ تو نہ ہوگا، البتہ پانچ سو روپئے مسجدوالوں کو واپس کرنا ضروری ہے، مسجد مدرسہ میں نہ دیا جائے۔ قرض کی رقم واپس ہونے کا انتظار کرنا ضروری نہیں، اپنے پاس سے دوسری رقم مسجد والوں کو واپس کردے۔

    (۳) اس رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے، صدقہ کرنے کا حکم نہیں ہے۔

    (۴) گناہ نہیں مگر اس کا پیشہ بنانا اچھا نہیں،بالخصوص مقتدا شخص کے لیے یعنی جو عالم ہو یا کسی مسجد میں امام یا موٴذن ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند