• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 42274

    عنوان: مجھے ایك لاكٹ ملا ہے اس كو میں كیا كروں؟

    سوال: مجھے ایک لاکٹ ملا ہے جس پریا اللہ مدد لکّھا ہوا ہے اس کی قیمت ۳۰ یا ۴۰ روپے ہوگی کیا میں اس کو استعمال کر سکتا ہوں اگر نہیں تو کس بنا پر استعمال نہیں کر سکتا اس کے مالک کا بھی پتا نہیں کیوں کہ یہاں سے بہت سے لوگ گذرتے رہتے ہیں، اس کو ملّے ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں اور مالک کا ملنا بھی ناممکن ہے ۔

    جواب نمبر: 42274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1636-1636/M=12/1433 وہ لاکٹ لُقطہ اور امانت ہے، مالک کا پتہ لگ جائے تو اسے واپس کرنا ضروری ہے، آپ کے لیے استعمال کرنا صحیح نہیں، جب تک پتہ نہ چلے اس کی حفاظت کیجیے اور تلاش جاری رکھئے، جب بالکل مالک کے ملنے سے ناامیدی ہوجائے تو کسی غریب کو صدقہ کردیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند