• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 608951

    عنوان:

    شادی کے بعد شوہر کی کیا ذمہ داری مجھ پر ہوگی؟

    سوال:

    سوال : میں جس لڑکے کو پسند کرتی ہوں میں ان سے نکاح کرنا چاہتی ہوں، لیکن رخصتی 6 ماہ یا ایک سال میں کرنا چاہتی ہوں، اِس حوالے سے بتائیں کہ میرے شوہر کی کیا ذمہ داری ہوگی مجھ پہ ؟ ان کو اِس بات کا ڈر ہے کہ میں اگر مکمل ذمہ داری نہ اٹھا سکا تو کیا ہو گا ؟

    جواب نمبر: 608951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 498-268/B-Mulhaqa=06/1443

     عقد نکاح کے بعد اگر رخصتی سال چھ مہینے کے بعد ہو تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے گو بہتر یہی ہوتا ہے رخصتی جتنی جلدی ہوسکے کی جائے، شوہر سے متعلق ذمے داریاں بیوی پر رخصتی کے بعد سے عائد ہوتی ہیں؛ اس لیے رخصتی سے قبل اس بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے؛ باقی بہتر یہ ہے کہ بہشتی زیور سے میاں بیوی کے حقوق کا بیان غور سے پڑھ لیں اور اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں، واضح رہے کہ نکاح جب تک نہ ہو یہ لڑکا آپ کے حق میں بالکل اجنبی ہے، اس سے بات چیت کرنا تعلق رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لیے اللہ سے ڈریں اور اس لڑکے سے ابھی تمام تر رابطہ بالکلیہ منقطع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند