• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 17808

    عنوان:

    شادی فرض ہے یا نہیں؟ او رآج کل تو شادی کے لیے بھی اچھی خاصی رقم چاہیے ہوتی ہے۔ اگر بندہ صاحب استطاعت ہوجائے تو کیا وہ حج پہلے کرے یا شادی؟

    سوال:

    شادی فرض ہے یا نہیں؟ او رآج کل تو شادی کے لیے بھی اچھی خاصی رقم چاہیے ہوتی ہے۔ اگر بندہ صاحب استطاعت ہوجائے تو کیا وہ حج پہلے کرے یا شادی؟

    جواب نمبر: 17808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1805=1805-12/1430

    اگر جنسی ہیجان کاغلبہ ہو، صبر نہ ہوسکے اور گناہ میں مبتلا ہوجانے کا یقین ہو نیز بیوی کا مہر ونفقہ ادا کرنے پر بھی قدرت ہو تو اس حالت میں شادی کرنا فرض ہے، اوراعتدال کی کیفیت ہو تو سنت ہے۔ آج کل شادی بیاہ میں جو اچھی خاصی رقم خرچ کرنے کا رواج ہوگیا ہے یہ فضول اور اسراف ہے، اگر غیرشادی شدہ بندہ حج کی استطاعت رکھتا ہے اورہیجانی کیفیت نہیں ہے تو پہلے حج کرے،ورنہ سادگی کے ساتھ شادی کرکے حج کو جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند