• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29847

    عنوان: کیا منگیتر سے بات کرنا جائز ہے؟ میں اس سے رومانی انداز سے بات کرتاہوں۔ اگر جائز نہیں ہے تو مجھ سے جوغلطیاں ہورہی ہیں اس بارے میں کیا کروں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    سوال: کیا منگیتر سے بات کرنا جائز ہے؟ میں اس سے رومانی انداز سے بات کرتاہوں۔ اگر جائز نہیں ہے تو مجھ سے جوغلطیاں ہورہی ہیں اس بارے میں کیا کروں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 29847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 302=302-3/1432

    نکاح سے پہلے منگیتر اجنبیہ کے حکم میں ہے، بلاضرورت اس سے بات کرنا جائز نہیں، جو غلطیاں ہوگئیں، ان سے توبہ استغفار کرلیں، اور آئندہ احتیاط رکھیں اور فوراً نکاح کرلیں تاکہ ناجائز بات چیت کا مزید ارتکاب لازم نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند