• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 60450

    عنوان: کیا بیوی اپنے شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟ اگر کرسکتی ہے تو کیا شوہر اپنے بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ دے بیوی کی خاطر ؟

    سوال: کیا بیوی اپنے شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟ اگر کرسکتی ہے تو کیا شوہر اپنے بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ دے بیوی کی خاطر ؟

    جواب نمبر: 60450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 533-533/Sd=10/1436-U بیوی کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ شوہر سے اپنے لیے مستقل رہنے کی جگہ کا مطالبہ کرے، اگر شوہر اور بیوی کا تعلق اوسط درجے کا گھرانے سے ہے تو شوہر کے لیے مستقل پورا گھر دینا تو ضروری نہیں ہے، البتہ ایسے کمرے کا انتظام کرنا ضروری ہے جس میں شوہر کے علاوہ کسی کا عمل دخل نہ ہو اور کمرہ مکمل طور پر بیوی کے لیے مختص ہو، صورتِ مسئولہ میں ماں باپ کے ساتھ رہتے ہوئے اگر شوہر بیوی کے لیے اس طرح ے کمرے کا انتظام کردیتا ہے تو ماں باپ سے الگ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/ ۶۰۱، کتاب الطلاق، باب النفقہ، مطلب في مسکن الزوجة، ط: دار الفکر، بیروت، فتاوی دارالعلوم: ۱۱/۲۶-۳۲، ۱۳۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند