• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 39479

    عنوان: كن عورتوں سے نكاح جائز ہے؟

    سوال: کیا ہم اپنے سگے پھوپھی زاد بھائی کی لڑکی کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں ؟ یا کن کن سے نکاح جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 39479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1053-749/D=7/1433 جی ہاں اگر رضاعت وغیرہ کا رشتہ نہیں ہے تو نکاح کرسکتے ہیں۔ (۲) طویل فہرست ہے، بہشتی زیور حصہ چہارم میں تفصیل سے یہ بات لکھی ہوئی ہے، جو آپ نے معلوم کی ہے۔ لہٰذا بہشتی زیور بازار سے خریدلیں اس کے پڑھنے سے ان شاء اللہ سمجھ میں آجائے گا کہ کن کن عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند