• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12251

    عنوان:

    میں پھوپھی زاد لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں لیکن میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہاری پھوپھی نے دودھ پلایا ہے جب کہ ایک عورت کی گواہی کافی نہیں۔ تو کیا میں اپنی پھوپھی زاد سے شادی کرسکتا ہوں کہ نہیں؟

    سوال:

    میں پھوپھی زاد لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں لیکن میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہاری پھوپھی نے دودھ پلایا ہے جب کہ ایک عورت کی گواہی کافی نہیں۔ تو کیا میں اپنی پھوپھی زاد سے شادی کرسکتا ہوں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 12251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 657=465/ل

    رضاعت کے ثبوت کے لیے دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کی شہادت ضروری ہے اس لیے ایک عورت کی گواہی پر رضاعت کا حکم نہیں لگایا جاسکتا البتہ جب آپ کی والدہ یہ کہتی ہیں کہ تمھیں تمھاری پھوپھی نے دودھ پلایا ہے تو ایک قسم کا شبہ پیدا ہوگیا اس لیے نکاح نہ کرنا ہی اولیٰ اور بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند