معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 11014
نکاح کے بعد اگر رخصتی نہ ہوئی ہو تو بعد میں کتنے عرصہ کے بعد تک رخصتی کرنا لازم ہوجاتا ہے؟
نکاح کے بعد اگر رخصتی نہ ہوئی ہو تو بعد میں کتنے عرصہ کے بعد تک رخصتی کرنا لازم ہوجاتا ہے؟
جواب نمبر: 11014
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 404=105/ھ
شرعاً تو کوئی مدتِ لازمہ نہیں ہے، زوجین اور ان کے اولیاء بمشورہ جو مناسب مدت مقرر کرکے رخصتی کرلیں یا کرالیں وہی درست ہے، البتہ بعد نکاح شریعت مطہرہ میں تعجیل مستحب ہے، اور اگر معصیت میں ابتلا کا اندیشہ ہو تو پھر رخصتی واجب ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند