• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 61172

    عنوان: ایک بالغ لڑکا جس کی عمر ۱۸ سال کی ہے اور وہ ایک ۳۵ سالہ شادی شدہ عورت کے ساتھ سینے پر پستان کو شہوت سے دباتاہے، وہ عورت بھی جواب میں کچھ نہیں کہتی، صرف مسکرادیتی ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا یہ لڑکا اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہے؟

    سوال: ایک بالغ لڑکا جس کی عمر ۱۸ سال کی ہے اور وہ ایک ۳۵ سالہ شادی شدہ عورت کے ساتھ سینے پر پستان کو شہوت سے دباتاہے، وہ عورت بھی جواب میں کچھ نہیں کہتی، صرف مسکرادیتی ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا یہ لڑکا اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 61172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1130-889/D=11/1436-U اگر عورت کے جسم (پستان) پر موٹا کپڑا جو جسم کی حرارت (گرمی) محسوس ہونے سے مانع ہو نہیں تھا، تو مذکورہ حرکت سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی، اب اس لڑکے کا مذکورہ عورت کی بیٹی سے شادی کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند