• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36764

    عنوان: نکاح

    سوال: میں امریکہ میں رہتا ہوں اور ایک لڑکی سے میرا تعلّق ہے اور میں نے اپنے اور اسکے والدین کی اجازت کے بغیر فون پر ایجاب و قبول کرلیا تو کیا ہمارا نکاح ہوگیا؟

    جواب نمبر: 36764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 347=347-3/1433 فون پر نکاح کا ایجاب وقبول درست نہیں ہے، صحت نکاح کے لیے اتحاد مجلس عاقدین ضروری ہے، اسی طرح شرعی گواہوں کا موجود ہونا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند