• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36237

    عنوان: حرمت مصاہرت کے ثبوت کے لیے باریک شرطیں ہیں، ثابت ہوجانے پر نکاح پر یقینا اثر پڑے گا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی سسر اپنی بہو پر بری نظر رکھتاہے یا اس کے بارے میں غلط گمان اپنے دل میں رکھتاہے اور بہو کو اس بات کا یقین ہے کہ اس کا سسر اسے بری نیت سے دیکھتاہے۔ اور ایک دن وہ اپنی بہو کے جسم پر یعنی چھاتی /سینے پر ہاتھ لگاتاہے یا کبھی اس کا ماتھا چومتاہے اور جب بہو اسے کہتی ہے کہ میرا آپ کا حساب آخرت میں ہوگا تو وہ اس کام سے انکاری ہوجاتاہے تو کیا اس سے بہو کے نکاح پر تو اثر نہیں پڑتا؟ اگر پڑتاہے یا کوئی بھی مسئلہ ہے تو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 163=163-2/1433 مذکورہ معاملہ حساس اور نازک ہے، حرمت مصاہرت کے ثبوت کے لیے باریک شرطیں ہیں، ثابت ہوجانے پر نکاح پر یقینا اثر پڑے گا، اس معاملے کے مقامی مستند عالم یا ماہر مفتی سے زبانی بیان کرکے حکم شرعی دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند