• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52556

    عنوان: کیا میں ہندوستان میں اپنی بیوی کو اپنی بہنوں کے ساتھ رکھ سکتاہوں؟

    سوال: میری بیوی ہندوستان میں میرے گھرمیں رہتی ہے اور میری بہنیں بھی ساتھ رہتی ہیں اور میں بیرون ملک میں رہتاہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ہندوستان میں اپنی بیوی کو اپنی بہنوں کے ساتھ رکھ سکتاہوں؟ کیاشریعت کی اس جازت دیتی ہے؟

    جواب نمبر: 52556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 770-770/M=6/1435-U اپنی بیوی کو اپنی بہنوں کے ساتھ رکھنے میں کوئی حرج نہیں، حقوق فوت نہ ہوں اس کا خیال رکھیں، اوراگر بہنوں کے ساتھ رکھنے میں کوئی امر باعث تشویش ہو تو پوری صورت حال واضح طور پر لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند