• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58783

    عنوان: جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت اور مرد اسکا ئِپ پر ویڈو کال (live) کریں اور لڑکے یا لڑکی طرف دو یا زیادہ گواہ موجود ہوں اور وہ ایجاب وقبول کریں تو کیا یہ ایجاب وقبول درست ہیں ؟بینوا وتوجروا

    سوال: جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت اور مرد اسکا ئِپ پر ویڈو کال (live) کریں اور لڑکے یا لڑکی طرف دو یا زیادہ گواہ موجود ہوں اور وہ ایجاب وقبول کریں تو کیا یہ ایجاب وقبول درست ہیں ؟بینوا وتوجروا

    جواب نمبر: 58783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 631-499/D=6/1436-U اسکائپ پر ویڈیو کال کے ذریعہ ایجاب وقبول کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا خواہ لڑکے لڑکی کی آواز دو گواہ سن بھی لیں تو بھی نکاح صحیح نہیں ہوگا، کیونکہ شرعاً نکاح صحیح ہونے کے لیے ایجاب وقبول کی مجلس ایک ہونے کے ساتھ ساتھ دو گواہوں کا اس مجلس میں موجود ہونا ضروری ہے، جو ایجاب وقبول کے الفاظ اپنے کانوں سے سنیں۔ صورت مسئولہ میں لڑکے لڑکی جو ایجاب وقبول کرنے والے ہیں ان کی مجلس الگ الگ ہے اس لیے نکاح صحیح نہیں ہوگا۔ ہاں اگر باہر رہنے والا لڑکا یا لڑکی کسی کو اپنا وکیل بنادے پھر مجلس نکاح میں ایجاب کرنے والے کے ایجاب کو دوسرے کا وکیل قبول کرلے اور اس مجلس میں دو مسلمان گواہ بھی موجود ہوں جو ایجاب وقبول کو سن لیں تو نکاح صحیح ہوجائے گا۔ قال في الدر وشرط حضور شاہدین- أي یشھدان علی العقد․․․ سامعین قولہما معا (الدر مع الرد: ۴/۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند