• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50033

    عنوان: میرا سوال ہے کہ دو بیویوں کے ساتھ صحبت کرنا شریعت میں کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ دو بیویوں کے ساتھ صحبت کرنا شریعت میں کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 50033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 272-237/B=2/1435-U آپ کے سوال میں دو پہلوہوسکتے ہیں: (۱) اگر آپ کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی رات میں کئی مرتبہ جماع کرنے سے چاہے ایک ہی بیوی کے ساتھ کرلے یا دو بیویوں کے ساتھ الگ الگ کرلے تو اس میں ایک ہی غسل واجب ہوگا یا ہرجماع کے بعد دوسرے جماع سے پہلے غسل کرنا واجب ہوگا تو اس کا حکم یہ ہے کہ ہرجماع کے بعد غسل کرنا مستحب ہے واجب نہیں ہے، مگر ہرمرتبہ جماع سے فارغ ہونے کے بعد دوسری جماع سے پہلے اپنی شرم گاہ کودھولینا مستحب ہے اور اگر پہلی بیوی سے جماع کرنے کے بعد دوسری بیوی سے جماع کرنا ہو تو جماع سے پہلے اپنی شرم گاہ کودھولینا ضروری ہے، اور اخیر میں ایک مرتبہ غسل کرنا کافی ہوگا چنانچہ مسلم شریف میں ایک حدیث ہے: عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یطوف علی نسائہ بغسل واحدٍ (صحیح مسلم: ج۱ ص۱۴۴) (۲) اور اگر آپ کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی بستر میں ہرایک بیوی کی موجودگی میں دوسری بیوی سے صحبت کرنا شریعت میں کیسا ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایسا کرنا انتہائی بے حیائی اور بے شرمی کی بات ہے،مسلمان کے لیے ایسا کرنا مکروہ وناجائز ہے چنانچہ فتاوی ہندیہ میں ہے: کرہ وطئ زوجتہ بحضرة ضرّتہا․ (الفتاوی الہندیة: ج۵ ص۳۸۰ مکتبہ اتحاد) منشأ سوال کچھ اور ہو تو اس کو صاف واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند