• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 64318

    عنوان: کیا بیوی رضامندی سے اپنا مہر کم کرسکتی ہے؟

    سوال: زید کا نکاح خالدہ سے ہوا اور مہر کی مقدار کچھ زیادہ طئے کی گئی۔۔ بعد نکاح دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے ۔ اب خالدہ اپنی رضامندی سے مہر کی مقدار کم کرنا چاہتی ہے کیا حکم ہے ۔ براہ کرم رھنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 490-374/D=7/1437 مہر مقرر ہوجانے کے بعد اگر لڑکی بخوشی مہرکی کچھ مقدار یا کل مقدار معارف کرنا چاہے تو کرسکتی ہے، جتنی مقدار معاف کرے گی اتنی مقدار اصل (کل) مہر میں سے کم ہوجائے گی۔ قال في الشامي الحط الإسقاط کما في المغرب (۴/۲۴۸، الدر المع الرد زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند