• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 30849

    عنوان: مفتی صاحب آپ کی خدمت میں گزارشی یہ ہےکہ ہمارےایک عزیز کا رشتہ مہدوی لڑکےکےلیےآیا ہےکیا کیا یہ نکا ح ہوسکتا ہے وہ لوگ اپنے آپ کو کہتے ہیں کہ ہمارے سارے عقائد مسلمانوں والے ہی

    سوال: اسلام علیکم مفتی صاحب آپ کی خدمت میں گزارشی یہ ہےکہ ہمارےایک عزیز کا رشتہ مہدوی لڑکےکےلیےآیا ہےکیا کیا یہ نکا ح ہوسکتا ہے وہ لوگ اپنے آپ کو کہتے ہیں کہ ہمارے سارے عقائد مسلمانوں والے ہیں

    جواب نمبر: 30849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):533=320-3/1432

    مہدویہ فرقہ جو محمد جونپوری کی طرف منسوب ہے، گمراہ فرقہ ہے ایسے گمراہ فرقہ کے آدمی سے رشتہ کرنا جائز نہیں۔ اگر وہ کہتا ہے کہ ہمارے عقائد مسلمانوں والے ہیں تو اس سے اس کے عقائد کی تفصیل معلوم کریں اور اس سے کہیں کہ وہ محمد جونپوری نیز اسکے عقائد سے اپنا تبریہ ظاہر کرے۔ محمد جونپوری کی طرف منسوب ”مہدویہ فرقہ“ کے عقائد کی تفصیل دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند