• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604441

    عنوان:

    سوتیلی والدہ کی پہلے شوہر سے جو لڑکی ہے اس سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    ہم دو بھائی ہیں ۔میں بڑا ہوں۔ میری سوتیلی ماں ایک ہے ، میرے چھوٹے بھائی کی سوتیلی ماں دوسری ہے۔ کیا میرے لئے اپنے چھوٹے بھائی کی سوتیلی ماں کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 604441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:752-747/sd=1/1443

     آپ نے سوال میں رشتے کی جو تفصیل لکھی ہے اس کا حاصل یہ نکلتا ہے کہ لڑکے کی سوتیلی والدہ کی لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہو، اس سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ جواب یہ ہے کہ نکاح درست ہے ؛ اس لیے کہ دونوں کے درمیان محرمیت کا رشتہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند