• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10967

    عنوان:

    بیٹا یا بیٹی کی شادی کتنی عمر میں کرنی جائز ہے یا صحیح ہے؟ آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔

    سوال:

    بیٹا یا بیٹی کی شادی کتنی عمر میں کرنی جائز ہے یا صحیح ہے؟ آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 10967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 257=233/د

     

    شادی کرنے کی کوئی عمر متعین نہیں ہے، البتہ بلوغ کے بعد جب حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قدرت ہوجائے تو جلد سے جلد مناسب رشتہ تلاش کرکے شادی کردینا چاہیے۔ موجودہ ماحول کے پیش نظر اگر تعلیم کی تکمیل یا ذریعہٴ معاش کی تحصیل کی وجہ سے قدرے تاخیر ہوجائے تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند