• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66193

    عنوان: وکیل کی لڑکی سے شادی کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میری ہونے والی بیوی کے والد صاحب ایڈوکیٹ (وکیل )ہیں تو کیا میں اس لڑکی سے شادی کرسکتاہوں؟ اور کیا میں ان کے گھر کا کھانا کھا سکتاہوں ؟ آپ کا بہت شکریہ

    جواب نمبر: 66193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 777-757/Sd=9/1437 وکیل کی لڑکی سے شادی کی جاسکتی ہے اور وکیل کی کل یا اکثر آمدنی اگر حلال ہے، تو اُس کے یہاں کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے اور اگر اکثر آمدنی حرام ہے، تو اُس کے یہاں کھانا درست نہیں ہے، ہاں اگر وہ یہ تصدیق کر دے کہ وہ حلال رقم سے کھانا کھلا رہا ہے، تو کھانے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند