• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58720

    عنوان: شادی کے وقت میں نے شرط رکھی تھی کہ میری بیوی کوئی ملازمت نہیں کرے گی ....

    سوال: (۱) شادی کے وقت میں نے شرط رکھی تھی کہ میری بیوی کوئی ملازمت نہیں کرے گی ، پانچوں وقت کی نماز پڑھے گی ، روزانہ تلاوت کرے گی اور حجاب /نقاب پہنے گی۔ شادی کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میری وہ نہ پانچو وقت کی نماز پڑھتی ہے، نہ تلاوت کرتی ہے اور ن ہی حجاب/نقاب پہنتی ہے۔ قرآن وحدیث کے ذریعہ میں نے اس کو ان چیزوں کی اہمت بتانے کی کوشش کی اور اس کے لیے میں ہمیشہ دعا بھی کرتا ہوں۔وہ صرف بحث کرتی ہے کہ نماز ہر چیز نہیں ہے، وہ یہ بھی کہتی ہے کہ علماء کی کتابوں سے سیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہر چیز نیت پر ہے۔ میں اس کے ساتھ صحیح سے پیش آنے کی کوشش کرتاہوں مگر پانچ سال سے اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ (۲) وہ ہمیشہ میرا حق(مباشرت ) اپنے مطالبات کو منانے کے لیے بطورہتھیا استعمال کررہی ہے اور اکثر منع کردیتی ہے۔ میں حدیث کے حوالے سے اس کو سمجھاتاہوں مگر وہ ویسے ہی رہتی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 58720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 511-501/N=7/1436-U

    آپ اس کے ساتھ نرمی ومحبت کا معاملہ کریں، اچھے اخلاق سے پیش آئیں، دین کی باتیں بتاتے رہیں اور اس کی ناگوار خاطر باتوں اور حرکتوں پر صبر سے کام لیں، غصہ گرمی وغیرہ سے پرہیز کریں اور اس کے لیے دعا بھی کرتے رہیں، ان شاء اللہ وہ آپ کے اچھے اخلاق اور رویہ سے متأثر ہوکر اپنے احوال درست کرلے گی، میں بھی اس کے لیے دعا کرتا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند