• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6019

    عنوان:

    میں نے چھ مہینہ پہلے ایک لڑکی سے شادی کی۔ میری شادی سے پہلے جب میرے اہل خانہ لڑکی کو دیکھنے گئے، تو ان کے والدین نے اس کومجھے دکھانے سے منع کیا۔ بعد میں وہ متفق ہوگئے اورصرف ایک مرتبہ دکھایا۔ اس وقت وہ بہت خوب صورت تھی۔ لیکن میری شادی کے پہلے دن کے بعد ہی میں نے دیکھا کہ وہ بہت خوبصورت اوراچھی نہیں ہے۔ اب میں اس سے تمام محبت اور امید چھوڑ چکا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں۔ میں اس کے ساتھ اب رہنا نہیں چاہتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1399=1068/ ھ

    ایک دفعہ دکھادینا ہی شرعا کافی ہے، دیکھنے پر زیادہ خوب صورت سمجھنا اور شادی کے بعد خوبصورتی میں وہ درجہ محسوس نہ ہونا، اس میں آپ کا قصور ہے، غریب لڑکی کا کچھ قصور تھوڑا ہی ہے۔ تمام محبت او رامید کا چھوڑدینا اور اس کا احساس کرکے جدائی پر اقدام کرنا سخت مکروہ ہے، اب آپ کے حق میں بہتر یہی ہے کہ حُسن ِ معاشرت سے اس کے ساتھ نباہ کی کوشش کرتے رہیں، طلاق دے کر جدائی اختیار کرلینا صورت مسئولہ میں درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند