• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10482

    عنوان:

    (۱)مہرفاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا آج کے انڈین روپیہ اورسعودی ریال میں کتنا ہوگا، برائے کرم بتائیں؟ (۲)کیا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا رخصتی کے وقت شلوار قمیص میں ملبوس تھیں؟ (۳)کسی ایسی مستند کتاب کا نام بتائیں جس میں ایسی سنتیں بھی موجود ہوں جو عام کتابوں میں نہیں ملتی، جس میں خاص عورتوں کے لیے نکاح کی سنتیں ہوں․․․( فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی سادگی دوران نکاح اوررخصتی) ۔ (۴)کیا دودھ میں سورہ یوسف دم کرکے نکاح کے بعد آدھا آدھا پلانا سنت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 171=171/ م

    (۱) مہر فاطمی کی مقدار موجودہ وزن کے حساب سے ڈیڑھ کلو، تیس گرام نوسو ملی گرام (1.531 kg)چاندی ہوتی ہے، چاندی، سونے کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے، اس لیے روپیہ اور ریال میں تعیین مشکل ہے، آپ بازار سے بھاوٴ معلوم کرکے انڈین روپیہ اور سعودی ریال کا حساب لگالیں۔

    (۲) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام ایمن سے فرمایا کہ حضرت فاطمہ کو پہنچادو۔ وہ برقعہ، چادر، پہناکر ہاتھ پکڑکر پہنچا آئیں، (مثالی دلہن، ص:۳۲، بحوالہ حقوق زوجین)

    (۳) بہشتی زیور، اسلامی شادی وغیرہ مطالعہ کیجیے۔

    (۴) سنت کہنا تو دشوار ہے، اس لیے کہ کسی حدیث سے نکاح کے بعد اس عمل کا ثبوت نہیں، البتہ اگر رسم ورواج کی پابندی اور دباوٴ میں نہ ہو، اور خیر وبرکت کی نیت سے ہو تو مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند