• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164754

    عنوان: ایک ہی دن نکاح اور ولیمہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک ہی دن نکاح اور ولیمہ جائز ہے یا نہیں؟ مطلب ظہر میں نکاح ہو اور مغرب میں ولیمہ کیا توکیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 164754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1401-1277/M=12/1439

    ایک ہی دن نکاح اور ولیمہ جائز ہے، ظہر میں نکاح اور مغرب میں ولیمہ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ نکاح کے بعد جب شب زفاف ہو جائے یعنی میاں بیوی کے درمیان خلوت و ملاقات اور یکجائی ہو جائے اس کے اگلے روز ولیمہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند