• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38609

    عنوان: جس دن براَت ہو اسی دن شام کو ولیمہ کردیں تو کیا سنت ادا ہوجائیگی

    سوال: کیا ولیمہ کرنا سنّت ہے یا سنّت موَکدہ ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر جس دن براَت ہو اسی دن شام کو ولیمہ کردیں تو کیا سنت ادا ہوجائیگی ؟میرامطلب یہ ہے کہ کیا ولیمہ کی صحت کے لیے شب زفاف ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 38609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 829-829/M=5/1433 ولیمہ سنت موٴکدہ ہے، وفي الاختیار: ولیمة العرس قدیمة إن لم یجبہا أثم لقولہ علیہ السلام: من لم یُجب الدعوة فقد عصی اللہَ ورسولَہ إلخ․․․ ومقتضاہ أنہا سنة موٴکدة إلخ (شامي) ولیمہ کی صحت کے لیے شب زفاف ضروری نہیں ہے، رخصتی کی شام میں ولیمہ کرسکتے ہیں، البتہ میاں بیوی کی ملاقات کے بعد کرنا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند