• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35531

    عنوان: اگر کوئی مرد شادی نہیں کرنا چاہتا ہے تو کوئی گناہ تو نہیں؟

    سوال: اگر کوئی مرد شادی نہیں کرنا چاہتا ہے تو کوئی گناہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 35531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1889=1523-12/1432 حدیث شریف میں ”النکاح من سنتي فمن رغب عن سنتي فلیس مني“ یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ نکاح میری سنت ہے، جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ میرے طریقہ پر نہیں ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح کرنا سنت ہے اور نکاح نہ کرنے میں ترکِ سنت کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند