• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607944

    عنوان:

    بیوی کا شوہر پر کیا حق ہے؟

    سوال:

    سوال : میری بیوی کا میرے اوپر کیا حقوق ہیں؟ کیا اُسے میری ہر بات ماننا ضروری ہے ؟ اورکیا شریعت کے مطابق ہم اسے ہر کام کروا سکتے ہیں اپنے مرضی کا؟

    جواب نمبر: 607944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 547-437/B=05/1443

     شریعت کی حدود میں رہ کر آپ کی جائز باتیں ماننا اس کے لیے ضروری ہے، لیکن اپنی ہر مرضی کو بیوی سے منوانا ضروری نہیں۔ آپ کا یعنی بیوی کا حق آپ کے اوپر یہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ اخلاق و محبت سے پیش آئیں، اسے زر خرید لونڈی نہ سمجھیں، اس کے ساتھ سختی سے بات نہ کریں، نہ اسے ماریں، نہ گالی گلوج سے بات کریں، یہ سوچیں کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ کو، اپنے گھر کو، غرض ہر چیز کو چھوڑ کرکے آپ کے پاس آئی ہے۔ تفصیل کے لیے حقوق زوجین کتاب کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند